آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ 

آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 14 باغ 1، ایل اے 15 باغ 2 ، ایل اے 16 باغ 3 اور حلقہ ایل اے 17 باغ 4 حویلی میں پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

خیال رہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 میں سے 9 نشستوں پر ن لیگ کامیاب ہوئی تھی جبکہ پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جہاں مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر 15 اور پیپلز پارٹی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں