پاکستان کی فارما سیوٹیکل برآمدات 20 سال کی بلند ترین سطح457 ملین ڈالر ہوگئی ہیں، احسن اقبال

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارما سیوٹیکل برآمدات20 سال کی بلند ترین سطح 457 ملین ڈالر ہوگئی ہیں،  فارما سیوٹیکل صنعت کو 2035ء تک 100 ارب ڈالر سے زائد برآمدات کے ہدف میں اپنا حصہ متعین کرنا ہوگا۔

اڑان پاکستان کے تحت فارما سیوٹیکل برآمدات میں سہولت کےلیے  اسلام آباد میں ہونے والی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فارما سیوٹیکل صنعت 1 ماہ کی مشاورت کے بعد 2030ء اور اس کے بعد کا جامع روڈ میپ تیار کرے، پاکستان کو فارما سیوٹیکل صنعت کا عالمی مرکز بنانا ہمارا ہدف ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فارما سیوٹیکل برآمدات میں عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنا ہوگا، حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنایا جا سکتا ہے، فارما سیوٹیکل صنعت کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل اور سازگار کاروباری ماحول ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ فارما سیوٹیکل صنعت میں درآمدی انحصار کم اور مقامی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا، تقریباً 85 فیصد خام مال درآمد کیا جاتا ہے، مقامی فارما سیوٹیکل ویلیو چین مضبوط بنانا ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں