وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی صدر پاک جاپان بزنس کونسل رانا عابد حسین سے ملاقات

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے جاپان میں پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے باہمی تعلقات، تعلیمی تعاون کے فروغ اور پنجاب کے بچوں کے لیے مشترکہ تعلیمی و فنی منصوبہ شروع کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

روزنامہ ’جنگ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی پالیسی کے تحت سرکاری کالجوں اور جامعات کے 22 طلبہ کو مکمل وظائف پر اعلیٰ تعلیم کے لیے جنوبی کوریا بھیجا گیا۔

ارانا سکندر حیات نے بتایا کہ جاپان کے تعلیمی، تکنیکی اور کاروباری اداروں کے تعاون سے بھی پنجاب کے طلبہ کے لیے تعلیم، تحقیق اور جدید فنی تربیت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں تقریباً 20 لاکھ غیرحقیقی داخلے ختم کر کے تعلیمی ریکارڈ کو شفاف بنایا گیا، جبکہ اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے 26 ہزار تدریسی اسامیوں کی ریشنلائزیشن کی گئی، نصاب اور امتحانی نظام میں اصلاحات کے ساتھ تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 10 ہزار اسکولوں میں ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن رومز قائم کیے گئے، بچوں کے لیے غذائی پروگرام شروع کیا گیا اور صوبے کے 268 اسکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا، اسی طرح 450 کالجوں کے پرنسپلز اور 29 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریاں میرٹ پر مکمل کی گئی ہیں۔

اس موقع پر رانا عابد حسین نے رانا سکندر حیات کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے تجویز دی کہ پنجاب کے اسکولوں میں جاپانی زبان کی تدریس شروع کرنے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی معاشی حالات میں جاپانی اور چینی زبانیں سیکھنے والے پاکستانی نوجوان جاپان، چین اور بین الاقوامی اداروں میں تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر کے اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ پاک جاپان بزنس کونسل پنجاب کے بچوں کے لیے زبان، فنی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل مشترکہ منصوبہ شروع کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ اس منصوبے کے لیے جاپان کے متعلقہ تعلیمی اور کاروباری اداروں سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں