گورنر راج ہو یا ایمرجنسی، یہ مسئلے کا حل نہیں: منعم ظفر خان

امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان—فائل فوٹو
امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان—فائل فوٹو

امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت غیر یقینی کی صورت حال ہے گورنر راج ہو یا ایمرجنسی، ہمارا مؤقف ہے کہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، سیاسی عمل آگے بڑھنا چاہیے۔

منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین تو بڑھ گئے مگر پیداواری یونٹس نہیں بڑھے اور ہم کل کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی پریس کانفرنس کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کے-4 منصوبے کے آگمینٹیشن کے کام کے لیے متبادل راستے بنائے جائیں۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ جعلی میئر لوگوں کے سروں پر مسلط کیا گیا ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں