کیا وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں تھانے دہشتگردوں کے حوالے ہیں: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی سے کتنا متاثر ہے، کیا وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں تھانے دہشتگردوں کے حوالے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے دہشتگردوں کے ساتھ شراکت داری کر کے کچھ اضلاع کو آؤٹ سورس کیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار کہتے ہیں ہماری ان سے جان چھڑاؤ، ہم تو لڑنا چاہتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آپ کا مینڈیٹ ہے عوام کو تحفظ دینا، پولیس کی استعداد بڑھانا، یہ صوبے کو تباہی میں دھکیل رہے تھے، اس کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، کے پی میں پی ٹی آئی اور دہشتگردوں کو گٹھ جوڑ ہے۔ یہ پورے صوبے کو دہشتگردی میں دھکیل رہے تھے، ثبوت موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل میں آپ کو شائننگ اسٹارز نظر آئیں گے، جو ٹیکنوکریٹ مقرر کیے گئے ہیں وہ شائننگ اسٹار ہیں۔ کفایت اللّٰہ خان، طارق محمود پاشا، عامر جاوید، ڈاکٹر عامر عبداللّٰہ ایڈوائزرز میں شامل ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سرفرار علی شاہ، ڈاکٹر محمد ارشاد، آصف رفیق آفریدی، طیب قریشی، عثمان سیف اللّٰہ خان، ثمر ہارون بلور بھی ایڈوائزرز میں شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں