فرانس، تعلیمی اداروں کے کھلنے پر طلبہ کا احتجاج ناکہ بندی، 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال
پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) فرانس میں گزشتہ روز دو ہفتوں کے بعد اہم تعلیمی اداروں کے کھلتے ہی طلبہ نے احتجاج شروع کردیا،ملک کے مختلف شہروں میں پیر کے دن انٹرمیڈیٹ کالجوں کی ناکہ بندی کی گئی اور اکثر تعلیمی اداروں کے داخلی راستوں کو آگ لگا دی گئی تاکہ طلبہ وہاں نہ جا سکیں۔فرانس میں جمعرات 5 نومبر کو سرکاری اور نجی شعبوں میں ملک گیر ہڑتال اور مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔ اس کے باعث ٹرانسپورٹ، تعلیمی اداروں اور سرکاری خدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔گزشتہ کئی روز سے جاری احتجاج سے فرانسیسی معیشت دباؤ کا شکار ہے، جی ڈی پی میں کمی ہو رہی ہے اور ملک کی معیشت کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے۔
Load/Hide Comments




