فضل الرحمان انصاف کی تلقین کرتے ہیں اور خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

فضل الرحمان انصاف کی تلقین کرتے ہیں اور خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے ہیں اور خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔

گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود تو حلوہ کھاتے ہیں لیکن دوسروں کو کھانے سے روکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی دوستی ہے، اس کا یہ مطلب کیسے ہوا کہ زرداری صاحب کرپشن کے معاملے میں مولانا کو بچائیں گے؟

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کرپشن کے شواہد نظر آ رہے ہیں، کیا زرداری صاحب کہیں گے کہ جو کچھ ہوا ٹھیک تھا؟ کیا جے یو آئی میں ہونے یا مولانا کا بیٹا یا بھائی ہونے سے کرپشن جائز ہو جاتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے میں مولانا کے بیٹے پر کرپشن کے الزام کا بھی حساب ہونا چاہیے، پی ڈی ایم دور میں سب سے زیادہ فائدہ جے یو آئی کو ہوا۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم دور میں جے یو آئی کو اس کی پسند کی وزارتیں ملیں، جن میں مذہبی امور، ہاؤسنگ اور مواصلات کی وزارتیں شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی بڑی وزارت باقی نہیں رہی، جو جے یو آئی کو نہ ملی ہو، کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے تو سزا بھگتنا پڑے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں