امریکہ نےسرخ لکیر عبور کی تو سخت جواب دینگے، ایرانی سفیر

امریکہ نےسرخ لکیر عبور کی تو سخت جواب دینگے، ایرانی سفیر
امریکہ نےسرخ لکیر عبور کی تو سخت جواب دینگے، ایرانی سفیر

جنیوا (اے ایف پی) اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر علی بحرینی نے بدھ کے روز امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے ایران کے خلاف سرخ لکیر عبور کی تو تہران سخت جواب دے گا۔انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اسرائیل کے حامی ممالک خصوصاً امریکہ یہ جان لیں کہ اسرائیل کی حمایت کا مطلب انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی حمایت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیلی حملوں کا شریک جرم ہے اور ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکہ اسرائیل کی کارروائیوں میں شریک ہے۔انہوں نے خبردار کیااگر ہمیں یہ یقین ہوا کہ امریکہ براہِ راست حملوں میں ملوث ہے تو ہم اس کا جواب دیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں