بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے، سلمان اکرم راجہ

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے۔

اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں۔

علاوہ ازیں عامر ڈوگر نے کہا کہ جہلم کے پاس نمازِ ظہر ادا کی جائے گی، رات کو پارٹی قیادت لاہور میں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں