ایم کیو ایم کو اجرک فوبیا ہوگیا ہے: سمعتا افضال

ایم کیو ایم کو اجرک فوبیا ہوگیا ہے: سمعتا افضال
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو اجرک فوبیا ہوگیا ہے۔

سمعتا افضال سید نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت پر انگلی اٹھانے والے جان لیں کہ اجرک ہماری پہچان ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم نفرت اور تعصب کی سیاست چھوڑ کر سندھ کے عوام کی حقیقی خدمت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن نمبرز پلیٹس پر اعتراض ہو رہا ہے، ان کی مدد سے آسانی سے کسی بھی گاڑی کی اصل یا جعلی شناخت کی پہچان ممکن ہوگی۔

سندھ حکومت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ  یہ اقدام جرائم کی روک تھام میں مدد دے گا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں