پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے 30 تولہ سونا اور نقدی چوری

پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے 30 تولہ سونا اور نقدی چوری
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے رہنما کے گھر سے 30 تولہ سونا، لاکھوں کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور پستول چوری ہوگیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کے گھر چوری کی واردات ہوگئی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان 30 تولہ سونا، 15 ہزار ریال، 1 لاکھ روپے نقدی اور پستول چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق چوری کے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں