بھارت نے حریت رہنما کی تدفین اندھیرے میں ہی کرادی

بھارت نے حریت رہنما کی تدفین اندھیرے میں ہی کرادی
مقبوضہ کشمیر: بھارت نے حریت رہنما کی تدفین اندھیرے میں ہی کرادی

سری نگر ( جنگ نیوز)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے معروف آزادی پسند رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کی تدفین اندھیرے میں ہی کرادی، بھارتی قابض انتظامیہ نے غمزدہ لواحقین کو مجبور کیا کہ وہ ان کی گزشتہ روز ہی رات کے اندھیرے میں تدفین کریں۔ انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کو مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔ پروفیسر بٹ بدھ کی شام سوپور کے علاقے بٹنگو میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو جنازے میں شرکت کیلئے سوپور جانے کی اجازت نہیں دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں