امریکی جریدہ بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا معترف

امریکی جریدہ بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا معترف
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان بڑی کامیابی کے ساتھ ’وِنر‘ جبکہ بھارت واضح طور پر ’لوزر‘ قرار دیا گیا ہے۔

ایک اور امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ میں شائع مضمون میں پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دے دیا گیا ہے۔

امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں توازن پاکستان کے حق میں پلٹ گیا، پاکستان نے وہ حاصل کیا جو کئی اتحادی بھی نہ کر سکے، یعنی اعتماد اور رسائی، امریکا کے نزدیک پاکستان ایک بار پھر قابلِ قدر اور کارآمد شراکت دار بن گیا۔ 

مضمون میں کہا گیا ہے کہ سن 2025 پاکستان کے لیے اسٹریٹجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ عسکری قیادت نے ریاستی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف واضح اور مضبوط پیغام دیا کہ جہاد کے اعلان کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔

مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کا پیغام انتہا پسندی کے خلاف اہم سنگِ میل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں