ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ میں تیزی لانے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ میں تیزی لانے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ میں تیزی لانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی آئے گی، یہ ماحولیاتی تحفظ اور انرجی سیکیورٹی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے، الیکٹرک وہیکلز اسکیم کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے۔

اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز کی ملک گیر سطح پر ترویج کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں