بنوں: خیراکی کے گورنمنٹ گرلز اسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکا، دیوار گر گئی

بنوں: خیراکی کے گورنمنٹ گرلز اسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکا، دیوار گر گئی
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بنوں کے علاقے خیراکی میں گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس تھانہ ہوید کے مطابق دھماکا خیز مواد اسکول کے بیرونی حصے پر نصب تھا جس کے نتیجے میں عمارت کی دیوار گر گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول میں 80 سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں تاہم تعطیلات کے باعث عمارت خالی تھی، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس تھانہ ہوید کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں