مالی سال 26-2025ء کے لیے ریونیو ہدف حاصل کرنا ایک تاریخی سنگِ میل ہے: محمد اورنگزیب

مالی سال 26-2025ء کے لیے ریونیو ہدف حاصل کرنا ایک تاریخی سنگِ میل ہے: محمد اورنگزیب
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ورچوئل شرکت کی، جبکہ ایف بی آر بورڈ کے اراکین، سینئر افسران، چیف کمشنرز اور ملک بھر سے چیف کلیکٹرز بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالی سال 26-2025ء کے لیے ریونیو ہدف حاصل کرنا ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جسے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف میں ریلیف فراہم کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریونیو وصولیوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے دوران 599 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے، جو کاروباری برادری اور برآمدکنندگان کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری کے دوران وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کے درمیان قریبی تعاون قابلِ تحسین رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں میرٹ اور پیشہ ورانہ معیار کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر کام جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں