حکومت سندھ کا روزگار فراہمی پائلٹ منصوبے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ کو باقاعدہ سرکاری پروگرام بنانے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا روزگار فراہمی پائلٹ منصوبے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ کو باقاعدہ سرکاری پروگرام بنانے کا فیصلہ
حکومت سندھ کا روزگار فراہمی پائلٹ منصوبے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ کو باقاعدہ سرکاری پروگرام بنانے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے پائلٹ منصوبے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘  کو باقاعدہ ایک مستقل سرکاری پروگرام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئی ورک فار سندھ کو مزید مؤثر، مربوط اور جدید انداز میں چلانے کیلئے جامع حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ روزگار کی فراہمی کے پائلٹ منصوبے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ کو باقاعدہ سرکاری پروگرام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آئی ورک فار سندھ صوبے کے نوجوانوں اور اداروں کے لیے ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ اس پر اب تک 48 لاکھ سے زائد افراد وزٹ کر چکے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئی ورک فار سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار امیدوار رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔ 670 کمپنیاں پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہیں۔ 11 ہزار 100 ملازمتیں اس وقت فعال ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 20 ہزار 800 ملازمتیں پوسٹ کی جا چکی ہیں۔ اب تک 4 لاکھ 19 ہزار سے زائد ملازمت کی درخواستیں جمع کروائی جاچکی ہیں۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پورٹل پرخودکار طور پر سی وی بنانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اس میں سیکھنے کے ساتھ کمانے کا فیچر ’’لرن اینڈ ارن‘‘ بھی شامل کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ جلد ہی پورٹل پر صنعتی ماہرین کی لائیو کیریئر کاؤنسلنگ کی سہولت بھی ہوگی۔ جس سے نوجوانوں کو براہ راست کیریئر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ کو باقاعدہ سرکاری پروگرام میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ پروگرام کی کامیابی کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون اور مربوط انداز میں کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات حکومت اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ جدید تقاضوں سے اطلاعات کی بروقت، شفاف اور موثر ترسیل کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں