خیبر پختونخوا: گزشتہ 48 گھنٹوں میں چھتیں، دیواریں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

پروونشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختوا نے صوبے میں بارشوں، آندھی اور فلش فلڈ سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان حادثات میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث41 گھروں کو نقصان پہنچا، خیبر، دیر لوئر، مردان، شانگلہ، باجوڑ، چترال لوئر، دیر اپر میں حادثات پیش آئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
Load/Hide Comments




