نواز یا بانی کیلئے نہیں ہزاروں قیدیوں کیلئے کلچر تبدیل کرنا ہے، وفاقی وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف یا بانی پی ٹی آئی کے لیے نہیں ہزاروں قیدیوں کے لیے کلچر تبدیل کرنا ہے۔
جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جیل اصلاحات صوبائی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق جیل اصلاحات کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، آئین کا آرٹیکل پچیس مساوات اور برابری کا کہتا ہے۔
واضح رہے کہ قومی کانفرنس برائے جیل اصلاحات سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا تھا کہ جیلیں فوجداری نظامِ انصاف کی حقیقی عکاس ہیں، اور بامعنی اصلاحات کے لیے تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری اور صوبائی قیادت کا مسلسل کردار ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم این جے پی ایم سی کے قومی ایکشن پلان پر مربوط اور عملی اقدامات کے ذریعے عملدرآمد چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments




