اسلام آباد: عدالت نے مشتاق احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی

اسلام آباد: عدالت نے مشتاق احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی
فوٹو: ایکس / مشتاق احمد
فوٹو: ایکس / مشتاق احمد 

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے آزاد کشمیر احتجاج کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی پر لاٹھیاں، لاؤڈ اسپیکرز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، تفتیش کے دوران دیگر ملزمان کا بھی سراغ لگایا گیا۔

پراسیکیوشن نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے مشتاق احمد کو 10 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کےخلاف مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے۔

اسلام آباد پولیس نے یکم اگست کو مشتاق احمد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی، بغیر اجازت ریلی، ہنگامہ آرائی کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں