پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو ملی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی، سیکیورٹی ماہرین

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو افغان طالبان کی مکمل حمایت اور بھارت کی مالی معاونت حاصل ہے ۔
افغان طالبان رجیم نے جون 2026ء میں پاکستان میں ڈرون حملے کا دعویٰ کیا، جسے پاک فضائیہ کے دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے حملے میں استعمال ڈرونز بھارت کے فراہم کردہ ہیں، یہ ڈرونز تکنیکی نوعیت کے لحاظ سے کم درجے کے ہیں، جن کی صلاحیت بہت محدود ہے۔
پاکستان کے پاس ان ڈرونز سے نمٹنے کےلیے مضبوط دفاعی نظام ہے، جس سے انہیں فضا میں ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments




