قومی اسمبلی سیشن 28 اگست تک جاری رکھنے کی منظوری، ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اس موقع پر کمیٹی نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دے دی۔ 

ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 28 اگست تک جاری رہے گا، تحریک انصاف نے بزنس ایڈوائزری اجلاس میں دعوت کے باوجود شرکت نہیں کی۔ 

ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق پیر کو اجلاس شام 5 بجے باقی دنوں میں دن دو بجے ہوگا۔ 12 ربیع اول کی چھٹیوں کے دوران سیشن نہیں ہوگا۔ 

ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق اجلاس میں معمول کا ایجنڈا، قانون سازی اور عوامی امور زیربحث لائے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں