ن لیگی وفد کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر کے گھر پہنچا اور والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔
وفد میں وفاقی وزرا رانا ثنااللّٰہ، طارق فضل چوہدری اور شاہ غلام قادر سمیت دیگر رہنما شریک تھے، سینیٹر انوشہ رحمان، ایم این اے انجم عقیل خان اور دیگر رہنما بھی وفد میں شامل تھے۔
مسلم لیگ ن کے وفد نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے وفد بھیج کر پیغام دیا کہ سیاسی اختلافات صرف سیاسی میدان تک ہیں۔
Load/Hide Comments




