خلیج سے تیل کی ترسیل کے آبنائے ہرمز کے متبادل راستے بھی بند کر سکتے ہیں، نئے ایرانی سیکورٹی سربراہ
کراچی (نیوز ڈیسک) نئے ایرانی سیکورٹی سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی معاشی جنگ میں شامل پڑوسی ممالک کو دشمن سمجھا جائیگا، خلیج سے تیل ترسیل کیلئے ہرمز کے متبادل استعمال ہونیوالی گزرگاہوں کو بھی بند کر سکتے ہیں، واشنگٹن نے معاشی پابندیاں عائد کیں تو خطے میں موجود امریکی تیل و اقتصادی مفادات کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ سرکاری ٹیلی وژن کو دیے گئے انٹرویو میں ایران کے نئے سیکورٹی سربراہ محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ جو پڑوسی ممالک امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی ’’معاشی جنگ‘‘ میں شامل ہوئے، انہیں دشمن تصور کیا جائے گا اور ان کے مفادات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
Load/Hide Comments




