صدرِ مملکت آصف زرداری کا فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے معرکۂ حق میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں شہدائے پاک فضائیہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں کہا کہ فضائی معرکوں میں پاک شاہینوں نے بے مثال بہادری، پیشہ ورانہ برتری اور غلبے کا مظاہرہ کیا ہے۔
صدرِ آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے تعداد میں کم ہونے کے باوجود مقابلہ کر نے کی روایت برقرار رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے معرکۂ حق میں فیصلہ کن کردار ادا کیا اور یہ کامیابی پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، جرأت مندانہ قیادت اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔
صدرِ مملکت نے یہ بھی کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کی خود مختاری اور فضائی حدود کے دفاع کے لیے ہر لمحہ مستعد ہے، دشمن خواہ کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو، ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔




