امارات، تیل اخراج سے راس الخیمہ کے تمام ساحل بند

امارات، تیل اخراج سے راس الخیمہ کے تمام ساحل بند

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات نے خلیج عرب میں ریاست ام القوین کے ساحل کے قریب تیل کے اخراج کے بعد راس الخیمہ کے تمام ساحل تاحکم ثانی بند کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ام القوین میں بھی ساحل اور ساحلی علاقے عارضی طور پر بند کئے گئے ہیں جبکہ شارجہ کے الحمرية ساحل کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔اماراتی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نے جمعے کو تیل کے اخراج کی تصدیق کی تھی۔ ام القوین بلدیہ تیل کو پھیلنے سے روکنے، متاثرہ علاقوں کی نگرانی اور صفائی کے لئے کارروائیاں کررہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں