برطانوی وزیراعظم کا یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ نقل و حرکت بحال کرنے پر غور
کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کا یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ نقل و حرکت بحال کرنے پر غور، ملک میں بریگزٹ کے بعد یورپی یونین سے تعلقات پر بحث، اینڈی برنہم کا امیگریشن تبدیلیوں پر کھلی بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا یورپی کارکنوں کی آمد سے پہلے بھی مسائل درپیش تھے، بریگزٹ سے فائدے کے بجائے نقصان ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے یورپی یونین کے ساتھ کارکنوں کی آزادانہ نقل و حرکت بحال کرنے کے امکان پر بات چیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں امیگریشن کی نوعیت تبدیل ہو چکی ہے اور اس معاملے پر کھل کر بحث ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments




