پوپ لیو کا یمن میں جنگ بندی اور تشدد ختم کرنے کا مطالبہ
کراچی (نیوز ڈیسک) پوپ لیو کا یمن میں جنگ بندی اور تشدد ختم کرنے کا مطالبہ، علاقے میں خوراک، پانی اور طبی امداد کی شدید قلت پر تشویش، شہر تعز کے عوام بدترین انسانی بحران کا شکار، خطاب میں ان کا کہنا تھا یمن سمیت پورے خطے میں امن قائم، مسلح جھڑپیں روک کر شہریوں کو سکون سے جینے کا موقع دیا جائے۔ پوپ لیو چہاردہم نے یمن میں تشدد ختم کرنے اور فوری طور پر لڑائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کی بگڑتی انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر کی جانب کھلنے والی کھڑکی سے خطاب کرتے ہوئے 71 سالہ مذہبی پیشوا نے خصوصی طور پر یمن کے جنوب مغربی شہر تعز کا ذکر کیا، جہاں لوگوں کو خوراک، پانی اور طبی امداد کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments




