پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن پر شہریوں کی تنقید، ٹرانس کراچی کی وضاحت

پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن پر شہریوں کی تنقید، ٹرانس کراچی کی وضاحت

یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی لائن کے پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن کی چوڑائی پر شہریوں کی تنقید کے بعد ٹرانس کراچی کی ڈیزائن سے متعلق وضاحت سامنے آئی ہے۔

ٹرانس کراچی کے مطابق ایلیویٹڈ یوٹرن عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، یوٹرن محدود جگہ اور موجودہ ٹریفک صورتحال کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا۔

ٹرانس کراچی کے مطابق ایلیویٹڈ یوٹرن پر ایک کار اور ایک موٹر سائیکل بیک وقت گزر سکتے ہیں، ایک گاڑی خراب ہونے کی صورت میں دوسری اس کے ساتھ سے گزر سکتی ہے۔

ٹرانس کراچی کے مطابق یوٹرن کے ریمپس کی چوڑائی 5 میٹر اور موڑ کی چوڑائی 6 میٹر ہے، ایلیویٹڈ یوٹرن پر زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں