بہاولپور: غیرملکی خاتون پر مبینہ تشدد، سسر گرفتار، شوہر فرار، عدالتی حکم پر دارالامان منتقل

بہاولپور: غیرملکی خاتون پر مبینہ تشدد، سسر گرفتار، شوہر فرار، عدالتی حکم پر دارالامان منتقل

بہاولپور کے علاقے سمہ سٹہ میں غیرملکی شادی شدہ خاتون پر مبینہ تشدد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر مبینہ تشدد کے الزام میں سسر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ شوہر فرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق غیرملکی خاتون کو عدالتی حکم پر دارالامان منتقل کردیا گیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ سفارت خانے سے رابطے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ شوہر متعدد بار تشدد کرچکا ہے، شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، اپنے وطن جانا چاہتی ہوں۔

وکیل کے مطابق خاتون کو گھر میں قید رکھا گیا، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔ متاثرہ خاتون کے ویزے کی مدت 11 ماہ قبل ختم ہوچکی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں