وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بایراموف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفد کو آذربائیجان کی جانب سے دی گئی میزبانی پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او سمٹ پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ای سی او سربراہی اجلاس جولائی 2025ء کے اوائل میں آذربائیجان میں منعقد ہو گا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے سربراہی اجلاس کی تیاریوں، شرکاء اور طریقہ کار پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں