صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات

صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات
فوٹو بشکریہ پی ٹی وی
فوٹو بشکریہ پی ٹی وی 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو عام آدمی کے ریلیف، فلاح کے لیے آئندہ بجٹ میں اقدامات لینے چاہئیں، سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کی ملاقات میں وزیرِ اعظم کے دوست ممالک کے حالیہ دوروں پر بھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں