کراچی میں اتوار سے اب تک 19 بار زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ رات زلزلے کا پہلا جھٹکا رات 12 بجے محسوس ہوا۔
زلزلے کی شدت 2.6 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 12 بج کر 23 منٹ پر زلزلے کا دوسرا جھٹکا ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 2.8 اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز ملیر کے شمال مشرق کے قریب تھا۔
صبح 6 بج کر 42 منٹ پر زلزلے کا تیسرا جھٹکا محسوس کیا گیا، تیسرے زلزلے کے شدت 3.2 اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی، جس کامرکز کورنگی کے جنوب مغرب 29 کلومیٹر کے قریب تھا۔
زلزلے کا چوتھا جھٹکا 9 بج کر 57منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 15 کلومیٹر دور کا شمال مشرق تھا، جس کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک زلزلے کا 19واں جھٹکا محسوس کیا گیا ہے، زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال مشرق سے 15 کلو میٹر کے قریب تھا۔




