ملیر جیل کی بیرکوں سے قیدیوں کو عملے نے نکالا یا قیدیوں نے دروازہ توڑا؟

ملیر جیل کی بیرکوں سے قیدیوں کو عملے نے نکالا یا قیدیوں نے دروازہ توڑا؟
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملیر جیل کی بیرکوں سے قیدیوں کو عملے نے نکالا یا قیدیوں نے بیرک کا دروازہ توڑا؟

سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد شاہ نے قیدیوں کو عملے کی جانب سے بیرکوں سے باہر نکالے جانے کا مؤقف مسترد کر دیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ قیدیوں کو بیرکوں سے عملے نہیں نکالا، قیدی خود نکلے تھے، قیدیوں کا فرارکسی کی غفلت نہیں، زلزلے کے خوف کی وجہ سے قیدیوں نے بیرک کا دروازہ توڑا۔

انہوں نے کہا کہ جب ڈھائی تین ہزار قیدی بیرک سے باہر آ گئے تو انہوں نے اگلے دروازے کی کنڈی بھی کھول لی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد جیل میں 2 سرکل کے قیدیوں کو باہر نکالا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں نے جیل کے مرکزی دروازے کی طرف بھاگنا شروع کر دیا اور گیٹ توڑ کر باہر نکل گئے۔

اس سے قبل وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے بھی زلزلے کے باعث قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالے جانے کا بتایا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں