اے این ایف کی کارروائیاں، پشین سے 30 کلو چرس، قلعہ سیف اللّٰہ سے 141 کلو مارفین اور 147 کلو ہیروئن برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں، پشین سے 30 کلو چرس، قلعہ سیف اللّٰہ سے 141 کلو مارفین اور 147 کلو ہیروئن برآمد
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انسدادِ منشیات فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ میں کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق پشین کے خانوزئی کے علاقے میں کی گئی کارروائی کے دوران گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے یاکرمڑی میں کارروائی کے دوران 141 کلو مارفین، 147 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللّٰہ میں منشیات اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں