وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط

وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط
وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم نے خط کے ذریعے عمر ایوب کو چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری پر مشاورت کےلیے ملنے کی دعوت دی ہے۔

شہباز شریف نے خط کے ذریعے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، مگر انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں۔

اس معاملے پر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت کےلیے 16 مئی کو خط بھیجا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کے تقرر پر مشاورت کےلیے تیار ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ دسمبر 2024 میں اسپیکر ایاز صادق کو چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کے لیے خط لکھا تھا، اسپیکر ایاز صادق نے اسمبلی میں وعدہ کرنے کے باوجود اب تک مشاورت کا عمل شروع نہیں کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں