ملک میں عید کے دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان

ملک میں عید کے دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں عید کے دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 7 جون سے ہوا کا زائد دباؤ اثرانداز ہوسکتا ہے، یہ سسٹم 8 جون سے ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

7 سے 12 جون کے دوران ملک بالائی علاقوں، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے جنوبی علاقوں، بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصے میں دن کے درجہ حرارت 7 سے 12 جون کے دوران معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود آندھیوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں