‏اسلام آباد پولیس کا عید کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

‏اسلام آباد پولیس کا عید کیلئے سیکیورٹی پلان جاری
فوٹو فائل
فوٹو فائل

‏اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔  ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3000 سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض انجام دیں گے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق فیصل مسجد سمیت تمام مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے گا۔ 

ڈی آئی جی جواد طارق نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے خصوصی دستے تعینات ہونگے۔ ڈولفن اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ تفریحی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی سیکیورٹی کی نگرانی کی جائے گی۔  

ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا شہری دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں