نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیا
(2)(1)(1)(1)_updates.jpeg)
بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق طفیل ایڈووکیٹ نیظم بازار سے موٹر سائیکل پر سودا خریدنے کے بعد اپنے گھر بوزہ خیل جارہے تھے کہ پہلے سے تاک میں موٹرسائیکل پر بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے طفیل ایڈووکیٹ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کرلی گئی جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments




