وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی، ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے۔

انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر بھی اللّٰہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں