ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں: شیخ رشید

ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں: شیخ رشید
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔

راولپنڈی میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ میں 14 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہوں، جیلوں میں قید غریب لوگوں کو رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے اس مرتبہ ریڑھی بانوں کو کاروبار کا موقع نہیں دیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی، جہاں ضلع کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے بھی لیاقت باغ میں نماز عید پڑھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں