احسن اقبال کی شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر آمد

احسن اقبال کی شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر آمد
احسن اقبال—فائل فوٹو
احسن اقبال—فائل فوٹو

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شکر گڑھ میں وفاقی وزیر احسن اقبال شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے شہید کی والدہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

شہید معظم کی والدہ نے کہا کہ مجھے بیٹے کی شہادت پر ناز ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جن ماؤں کا یہ جذبہ ہو اس قوم کو کون شکست دے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھی بھارت کے فسادیوں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوری قوم شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں