ن لیگی عوام کو نہیں بلکہ خود کو بے وقوف بنا رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

ن لیگی عوام کو نہیں بلکہ خود کو بے وقوف بنا رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی
ن لیگی عوام کو نہیں بلکہ خود کو بے وقوف بنا رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگی عوام کو نہیں بلکہ خود کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے وہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، ہم سب اس قوم اور ملک کے لیے اکٹھے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بےوقوف بنا رہے ہیں،ن لیگی کہتے ہیںکہ جنگ کا ڈیزائن میاں صاحب نے بیٹھ کر بنایا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شکر ہے یہ ن لیگی یہ نہیں کہتے کہ علامہ محمد اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے ہی دیکھا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں