اس عید پر 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، ٹینریز ایسوسی ایشن

اس عید پر 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، ٹینریز ایسوسی ایشن
اس عید پر 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، ٹینریز ایسوسی ایشن

عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان کیے گئے، اس عید پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے۔

ٹینریز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ قربان کیے گئے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500 ارب سے کم ہے۔

گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے،  کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بکرے کی قیمت میں 10,000 سے 50,000 روپے تک اضافہ ہوا۔ اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب لگایا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں