پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس 11 جون کو طلب کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دی تھیں۔

مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھائیں، ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے مگر کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں