بجٹ کی منظوری کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

بجٹ کی منظوری کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔

کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر دو میں ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ وفاقی بجٹ کی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کا 17 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز زیرِ غور تھی۔

اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں