بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمتِ عملی سامنے آگئی

بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمتِ عملی سامنے آگئی
عمر ایوب— فائل فوٹو
عمر ایوب— فائل فوٹو

بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمتِ عملی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں بجٹ سیشن سے قبل احتجاج سے متعلق حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین اسپیکر اجلاس میں شریک ہوں گے، اراکین ایڈوائزری کمیٹی میں اپنا مؤقف بھی رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں