وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شورشرابہ و احتجاج

وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شورشرابہ و احتجاج
وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شورشرابہ و احتجاج

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں احتجاج بھی کیا۔

اپوزیشن اراکین بجٹ تقریر کے دوران مسلسل شور شرابہ کرتے رہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہو گیا، جس کی ابتداء تلاوتِ قرآنِ کریم سے کی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ اور احتجاج بھی کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ ایک ایسے موقع پر پیش کیا جا رہا ہے جب قوم نے اتحاد سے دشمن کو شکست دی ہے،  ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،  سوا سال کے دوران معاشی بحالی اور اصلاحات کا عمل کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ  ترجیح ایک ایسی معیشت کی تشکیل ہے جو سماج کے ہر طبقے کو فائدہ دے، گزشتہ سال معاشی بہتری کے کئی اقدامات کیے جس سے مالیاتی نظم و نسق بہتر ہوا، افراط زر میں نمایاں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام ہماری کامیابی ہے، ترسیلات زر کا حجم رواں مالی سال کے اختتام تک 37 یا 38 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں