جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس ڈیڑھ فیصد کم کرنے کی تجویز

جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس ڈیڑھ فیصد کم کرنے کی تجویز
جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس ڈیڑھ فیصد کم کرنے کی تجویز

مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں جائیداد کی خریداری پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ڈیڑھ فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں جائیداد کی خریداری پر ووہولڈنگ ٹیکس کی شرح ساڑھے 3 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کم کرنے کی تجویز دی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی دی۔

بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ 10 مرلے تک کے گھروں اور 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ متعارف کرایا جارہا ہے۔

بجٹ تقریر میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی 4 سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں