عالیہ حمزہ کے نو مقدمات میں ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے

عالیہ حمزہ کے نو مقدمات میں ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کے نو مقدمات میں ورانٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے دو ججز نے مقدمات کی سماعت کی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور عالیہ حمزہ کے پیش ہونے پر اُن کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

دورانِ سماعت عدالت نے پانچ سرکاری گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔

بعدازاں عدالت نے نو مئی کی 11 جون اور دیگر سات مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ جون کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی تھی۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں